The news is by your side.

Advertisement

بھارت کشمیر پر ڈھائے گئے مظالم سے دنیا کو بےخبر نہیں رکھ سکتا، شہریار آفریدی

اسلام آباد : چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا ہے کہ اوورسیز کشمیری و پاکستانی کشمیر اجاگر کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں، مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین کمیٹی شہریار خان آفریدی نے بیرسٹر سلطان چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال سمیت باہی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس موقع پر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر بیانیہ کی تشکیل کیلئے فریقین سے مشاورت کریں گے، مسئلہ کشمیر پر بیانیہ پر تھنک ٹینکس، پالیسی سازوں کی مدد لیں گے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی کشمیر کے مقاصد کے حل کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز کشمیری و پاکستانی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

شہریار خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت دنیا کو مقبوضہ کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم سے بے خبر نہیں رکھ سکتا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں