تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارت ورلڈکپ نہیں جیت سکتا اگر۔۔!

سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے لیے بڑا چیلنج قرار دے دیا۔

بھاری میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست نہ دی تو بھارت ورلڈکپ نہیں جیت سکے گا۔
دونوں ٹیمیں 20 ستمبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی T20 سیریز میں آمنے سامنے ہونے والی ہیں، جو ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مدد فراہم کرے گی۔

سابق اوپنر مئ کہا کہ بھارت صرف اس صورت میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیت سکتا ہے جب وہ مہم کے دوران آسٹریلیا کو ہرا دے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 2007 کے T20 ورلڈ کپ اور 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابیوں کی نشاندہی بھی کی۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور میں دوبارہ کہہ رہا ہوں اگر وہ آسٹریلیا کو نہیں ہراتے تو ہندوستان (ٹی 20) ورلڈ کپ نہیں جیت سکتا، میرا مطلب ہے 2007 کے T20 ورلڈ کپ کو دیکھیں جب ہم نے انہیں سیمی فائنل میں شکست دی تھی۔

پھر 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہم نے انہیں کوارٹر فائنل میں شکست دی، آسٹریلیا وہاں کی سب سے زیادہ سخت حریف ٹیموں میں سے ایک ہے اور اگر آپ عالمی کپ جیتنا چاہتے ہیں تو پہلے انہیں آسٹریلیا کو ہرانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -