پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

بھارتی ایک کھلاڑی کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو پوری ٹیم کو کیسے دینگے، کامران اکمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق پلیئر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارت میں ایک کھلاڑی کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو پوری ٹیم کو کیسے سیکیورٹی دیتے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کےساتھ جو ہوا غلط ہے، ایک کھلاڑی کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تھے تو پوری ٹیم کو کیسے دیں گے، آئی سی سی کو اب مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔

کامران اکمل نے کہا کہ دوسرے ممالک میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی ویزے کے مسائل ہیں، 2023 ورلڈکپ میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، آئی سی سی کو چیزیں سمجھنی چاہئیں۔

پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ مودی سرکارکرکٹ سے نہیں کام کرکے ووٹ حاصل کرے، جب بھارتی ٹیم پاکستان آتی تھی ان کو بہت پیار ملتا تھا۔

دریں اثنا سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار کھلاڑیوں اور مستقبل کے ٹیلنٹ کے لیے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔

سابق کرکٹر نے پی سی سی ایل ٹو کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سارے شوبز ستارے اس ایونٹ میں شامل ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کافی وقت بعد پاکستان شاہین اور انڈر 19 کو اتنی کرکٹ ملی ہے پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے انڈر 19 اور شاہین کی پرفارمنس آپ کے سامنے ہے۔

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، عبدالرزاق

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں