تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نئی دہلی میں خوفناک آتشزدگی : تین عمارتیں زمیں بوس

نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مشہور بازار چاندنی چوک کی مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھنے ہی دیکھتے تین عمارتوں کو لیپٹ میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میگا الیکٹرونکس مارکیٹ میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوگئی، آگ گزشتہ رات تقریباً 9 بجے بھڑکی اور صبح تک اس پر قابو پا لیا گیا تھا لیکن شعلے دوبارہ بھڑک اٹھے۔

Bhaghirath Palace Delhi fire: Fire In Delhi's Electronics Mega Market Still  Out Of Control, 24 Hours And Counting

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 150 دکانیں جل کر خاکستر ہوچکی ہیں، جبکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک 4 سو کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

آگ سے متاثر ہونے والی پانچ بڑی عمارتوں میں سے تین گرگئی ہیں، حکام نے بتایا کہ اگرچہ کوئی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے کیونکہ آتشزدگی کا یہ واقعہ دکانیں بند ہونے کے پیش آیا۔

Fire at Old Delhi electronic market पुरानी दिल्ली के इलेक्ट्रॉनिक मार्केट  में लगी आग, दमकल की 40 गाड़ियां मौजूद - India Ahead Hindi

خبر رساں ایجنی کے مطابق آگ کو لگے ہوئے تقریباً 24 گھنٹے سے زائد کا وقت ہوچکا ہے اور فائر فائٹرز ابھی تک آگ بجھانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -