تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھارت : کچرا چننے والی عورتوں کی جھونپڑی کی تلاشی، پولیس حیران رہ گئی

چنائے : بھارت میں کچرا چننے والی عورتوں کے گھر سے لاکھوں روپے برآمد ہونے پر پولیس چکرا گئی، سڑک کے کنارے جھونپڑی میں جگہ جگہ سکوں سے بھرے تھیلے رکھے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنائے کی معروف شاہراہ کے کنارے آباد عارضی جھونپڑی میں تین معمر خواتین کافی عرصے سے رہ رہی تھیں۔

جن میں سے راجیشوری (عمر 65)، وجے لکشمی (عمر 60)، پربھاوتی (عمر57) کا تعلق چنائی کے ستیاوانی موتھو نگر ہاؤسنگ بورڈ سے ہے۔

وہ اپنے علاقے میں پلاسٹک کا کچرا جمع کر کے گزر بسر کرتی ہیں۔ گزشتہ دو روز قبل ان میں ایک خاتون پربھاوتی کا سنسنی خیز انداز سے قتل کیا گیا۔

دوسری عورت پربھاوتی گزشتہ ماہ فٹ پاتھ پر مردہ پائی گئی تھیں جس کے بعد ان کی پڑوسی راجیشوری اور پولیس کی مدد سے سکریٹریٹ کالونی انسپکٹر نے ان کی لاش کو دفن کردیا۔ وہ اپنی دو بہنیں راجیشوری اور وجے لکشمی کے ساتھ سڑک کے کنارے رہتی تھیں۔

راجیشوری نے پولیس کو بتایا کہ ان کے پاس مستقل اور پکا مکان نہ ہونے کی وجہ سے رہنے کی جگہ نہیں ہے۔ اسی لیے وہ سڑک کے کنارے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

پولیس نے جب تفتیش کی غرض سے جھونپڑی کا معائنہ کیا تو اس نے دیکھا کہ عارضی گھر کے اندر الگ الگ جگہ سکوں سے بھرے تھیلے رکھے ہوئے تھے، پولیس گھر میں ہر جگہ بکھرے ہوئے پیسے کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پلاسٹک کے برتنوں اور تھیلوں میں بھی سکے تھے، گھر میں تقریباً دو لاکھ روپے سے زیادہ نقد رقم تھی جن میں 500اور 1000کے نوٹ بھی شامل ہیں جو40000 کے قریب تھے۔

گھر میں سات پاؤنڈ سونے کے زیورات بھی ملے، قریبی لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ان بوڑھی عورتوں کے پاس بہت زیادہ رقم درآمد ہوئی ہے لیکن وہ اسے خرچ کرنے سے کتراتی تھیں۔

Comments

- Advertisement -