The news is by your side.

Advertisement

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علیحدگی پسندوں کا کشمیریوں کی حمایت کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل علیحدگی پسندوں نے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل علیحدگی پسندوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے مل کر ختم کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علیحدگی پسندوں نے انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والی اہم ترین شخصیت اور سابق سرپنچ دادو سنگھ کو بھی قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:  ناگا لینڈ کا بھارت سے آزادی کا اعلان، پرچم اور قومی ترانہ متعارف

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی ریاست ناگا لینڈ کے علیحدگی پسندوں نے اعلان کرتے ہوئے اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنایا اور قومی ترانہ بھی جاری کردیا تھا۔

ناگا لینڈ حکومت نے کہا تھا کہ ریاست اب ایک آزاد ملک ہے جس پر بھارت نے زبردستی قبضہ کررکھا تھا اور ناگالینڈ نے کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں چاہا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت نے 1947 میں زبردستی ناگالینڈ پر قبضہ کرلیا تھا، گزشتہ 71 سالوں کے دوران آزادی اور اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والے ریاست کے ہزاروں لوگوں کو بھارتی فوجیوں کی جانب سے قتل کیا جاچکا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں