ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

ٹانگوں‌ کی جگہ سینگ کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ دیکھ کر ڈاکٹر حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک قصبے میں ایک عجیب الخلقت بچے کی پیدائش نے ڈاکٹروں کو بھی حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے علاقے مین پورہ میں ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایک بچے کی پیدائش ٹانگوں کی بجائے سینگ جیسی ساخت کے ساتھ ہوئی ہے۔

بچے کی پیدائش کے بعد پرائمری ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے اور ماں کو شیو پوری ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔

- Advertisement -

اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق نوزائیدہ بچے کی ابھی مکمل افزائش نہیں ہوئی ہے، اور اس کا وزن صرف 1.04 کلو گرام ہے، جو کہ نومولود کے عام وزن سے کافی کم ہے۔

اگرچہ یہ پیدائش طبی طور پر ایک نایاب واقعہ ہے، تاہم ڈاکٹروں نے بچے کی حالت کو مستحکم قرار دیا۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کی ٹانگ کی جگہ پر ایک سینگ جیسا اسٹرکچر موجود ہے۔

بچے کو اسپتال کے اسپیشل نیو بورن کیئر یونٹ میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں