The news is by your side.

Advertisement

ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کپتان پنٹ کے دفاع میں آگئے

انڈین ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی کپتان رشبھ پنٹ کے دفاع میں آگئے۔

مستقل کپتان کے ایل راہول کی جگہ قیادت کرتے ہوئے پنٹ نے پہلے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 57 رنز بنائے جب کہ بنگلورو میں اتوار کا فائنل میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا جس پر سیریز 2-2 سے برابری پر ختم ہوئی۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کی مایوس کن کارکردگی پر جہاں پنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں ہیڈکوچ نے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے بلے باز کو بیٹنگ لائن کے لیے اہم حصہ قرار دیا ہے۔

ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پنٹ کے پاس جو طاقت اور صلاحیت ہے اس سے وہ کیا کچھ کر سکتے ہیں یقینا جب آپ مڈل اننگز میں کسی سے جارحانہ کھیل کا تقاضا کرتے ہیں تو اسے دو یا تین باریوں پر جانچا نہیں جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنٹ بیٹنگ لائن کی مضبوطی کا اہم حصہ ہیں ہمارے لیے آئندہ مہنیوں کے منصوبوں کا وہ لازمی حصہ ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں