تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مودی حکومت آنے کے بعد بھارت میں‌ دہشت گردی عروج پر پہنچ گئی، کیمونسٹ پارٹی

نئی دہلی: بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن جماعت کیمونسٹ پارٹی نے مودی سرکار کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آنے کے بعد 176 فیصد دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے والی بھارتی حکومت پر کیمونسٹ پارٹی نے غداری کا الزام عائد کردیا۔

اپوزیشن جماعت نے حکومتی کارکردگی کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھارت میں دہشت گردی میں 176 فیصد اضافہ ہوا جس سے اب کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ایک وزیر 300 ایک وزیر صفر ہلاکتوں کا دعویٰ کر رہا ہے، ثبوت کہاں ہے؟ کانگریسی رہنما

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تعریف اور مودی پر تنقید، بھارتی پروفیسر پر شدت پسند طالب علموں کا اندوہناک تشدد

کمیونسٹ پارٹی کے رہنماء ستارام کا کہنا تھا کہ مودی حکومت میں دہشت گردی عروج پر پہنچی جس کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 83 فیصد اضافہ ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مودی کے دورِ حکومت میں کشمیر کے مظالم بھی بڑھ گئے اور نہتے کشمیریوں کو بلا جواز دہشت گرد بنا کر مارا گیا جبکہ پلوامہ حملے کے بعد بھی مودی نے سیاست کی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کے جذبات ابھارے تاکہ ہنگامے پھوٹ سکیں۔

ستارام کا کہنا تھا کہ مودی نے بھارت کے مسائل حل کرنے کے بجائے اُن پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور جب لوک سبھا کے انتخابات قریب ہیں تو انہوں نے دوبارہ منتخب ہونے کے لیے جنگی ماحول تیار کرلیا۔

Comments

- Advertisement -