اندور (8 جنوری 2026): بھارت میں جل (پانی) اجل (موت) بننے لگا ہے اور زہریلا پانی پینے سے اب تک 18 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
پانی کے بغیر زندگی کا تصور نہیں، مگر جب یہی پانی آلودہ ہو جائے تو پھر جل کو اجل بننے میں دیر نہیں لگتی۔ شائننگ انڈیا کے دعوے دار مودی کے ملک بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پانی زندگی کے بجائے موت بنا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں متعلقہ اداروں کی غفلت اور نا اہلی کے باعث شہریوں کو آلودہ پانی فراہم کیا گیا، جس کو پینے کے بعد 18 افراد اب تک موت کی نیند سو چکے ہیں جب کہ کئی کی حالت خراب ہے۔
کئی روز تک مقامی میڈیا میں خبریں شائع ہونے کے باوجود متعلقہ حکام نے اس معاملے پر کوئی توجہ نہ دی، جس کے باعث 18 خاندان اجڑ چکے ہیں جب کہ کئی زندگی اور موت کی کشمکش میں اسپتال میں پڑے ہوئے ہیں۔
کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ اب اقدام قتل کے مترادف، سزا کیا ہوگی؟


