تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کورونا مریضہ کی آخری رسومات میں بےاحتیاطی کئی افراد کی جان لے گئی

بھارت میں کورونا سے متاثرہ خاتون کی لاش دفنانے میں بے احتیاطی کے باعث وبا سے 21 لوگ ‏موت کے منہ میں چلے گئے۔

گزشتہ ماہ اپریل کے آخری ہفتے سے بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر دنیا کے سب سے زیادہ کورونا ‏کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گز شتہ روز سنیچر کو کورونا وائرس کے ‏چار لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چار ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

بھارت میں ایک جانب نظام صحت مکمل طور پر ناکام ہوا ہے تو دوسری جانب کورونا سے تباہ ‏کارویوں کے باوجود بے احتیاطی اور تحفظ کے لیے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔

بھارت: کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ہومیوپیتھک دوا کا استعمال، 8 افراد ہلاک

ریاست راجستھان میں کورونا مریضہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران ایس او پیز پر عمل ‏نہیں کیا گیا اور پروٹوکولز کو پامال کیا گیا۔

خاتون کی لاش گجرات سے راجستھان کے ضلع سیکر لائی گئی تو آخری رسومات میں سیکڑوں افراد ‏نے شرکت کی۔ لاشوں کو کورونا پوروٹوکولز کے برخلاف پلاسٹک کے بیگ سے نکالا گیا اور کئی ‏لوگوں نے اسے چھوا۔

تدفین کے بعد کئی لوگ کورونا سے متاثر ہوگئے جس میں سے 21 کی موت ہو گئی۔ لکشمن گڑھ ‏کے ایک عہدیدار کلراج مینا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مرنے والوں میں ضعیف العمر بھی شامل ‏ہیں۔

Comments

- Advertisement -