جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

بے روزگاری سے تنگ جوڑے کی خودکشی کا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک طرف شوہر نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تو دوسری جانب بیوی نے چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارت کی شہر ورانسی میں بے روزگاری سے تنگ جوڑے کی خودکشی کا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں دونوں نے الگ الگ جگہ پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹنہ کے رہنے والے 28سالہ ہریش باگیش اور گورکھپور کی رہنے والی سنچیتا شریواستو ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے، بعد میں دونوں نے شادی کرلی تھی تاہم دونوں خاندان کی رضامندی نہ ہونے پر شادی کے بعد دونوں ممبئی میں شفٹ ہوگئے اور وہی کام کرنے لگے۔

پولیس کا کہنا ہے تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ سنچیتا کی طبیعت بگڑنے کے بعد اس کے والد اسے گورکھپور لے گئے جہاں اس کا علاج چل رہا تھا، جس کے بعد ہریش بھی ممبئی میں بینک کی نوکری چھوڑ کر گورکھپور شفٹ ہوگیا تھا۔

اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ ہریش دو دن پہلے یہ کہہ کر گورکھپور سے نکلا تھا کہ وہ پٹنہ جا رہا ہے، لیکن وہ وارانسی چلا گیا جہاں وہ گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھا۔

گیسٹ ہاؤس آپریٹر نے بتایا کہ 7 جولائی کی صبح ہریش کے کچھ رشتہ دار اسے ڈھونڈتے ہوئے ہوم گیسٹ ہاؤس پہنچے، جس کے بعد سب ہریش کے کمرے میں گئے تو اس کا کمرہ اندر سے بند تھا، کھڑکی سے جھانکنے پر ہریش کو پنکھے میں پھندے سے لٹکا ہوا دیکھا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہریش کو لٹکتے دیکھ کر لواحقین نے فوراً ہمیں اطلاع دی اور اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے بتایا کہ جب گورکھپور میں والد رامشرن کے گھر رہنے والی سنچیتا کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں