ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

بھارت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی (8 مارچ 2026): عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے اور دنیا کے کئی ممالک میں نرخ بڑھنے کے باوجود بھارت نے قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران اسرائیل جنگ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے بعد دنیا بھر میں توانائی بحران سر اٹھا رہا ہے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کم مدت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اس صورتحال میں پاکستان سمیت کئی خلیجی، یورپی اور مغربی ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ تاہم بھارت نے قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

این ڈی ٹی وی نے حکومتی ذرائع سے رپورٹ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث بھارت روس سے خام تیل خریدے گا، اس لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کے پاس نہ صرف ایران میں جنگ سے پیدا ہونے والی سپلائی میں رکاوٹ بلکہ تہران کے زیر کنٹرول آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں کے رُکنے کی صورت میں کافی ذخائر موجود ہیں۔

 آبنائے ہرمز دنیا کے سب سے اہم توانائی کی گزرگاہوں میں سے ایک ہے کیونکہ دنیا کی تیل کی تجارت کا پانچواں حصہ اور قدرتی گیس کی تجارت کا نصف سے زیادہ حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔

ہرمز سے تیل کی تجارت میں انڈیا کا حصہ 2.5 سے 2.7 ملین بیرل یومیہ ہے۔ یہ ملک میں روزانہ استعمال ہونے والے چھ ملین تیل کا تقریباً نصف ہے۔

واضح رہے کہ ایران سے جنگ چھڑنے کے بعد امریکا نے بھارت کو روس سے تیل کی خریداری روکنے کے لیے اگلے ماہ کے اوائل تک چھوٹ دے دی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں