بھارت: (25 ستمبر 2025) مودی سرکار نے گجرات کے شہر احمد آباد میں سڑک کی تعمیر کے لیے 400 سال قدیم مسجد کا ایک حصہ منہدم کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں ہندو توا کی حامی حکومت کی سربراہی میں سڑک کی تعمیر کے لیے 400 سال قدیم مغل دور حکومت کی منسا مسجد کا انہدام کیا جا رہا ہے۔ مسلمان جب عدالت گئے تو وہاں بھی انہیں انصاف نہ ملا۔
رپورٹ کے مطابق احمد آباد کی میونسپل کارپوریشن ایک سڑک کی تعمیر کے لیے وہاں واقعہ مغل دور حکومت کی 400 سالہ قدیم منسا مسجد منہدم کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کیا ہے۔
مسجد انتظامیہ نے میونسپل کارپوریشن کے انہدام کے نوٹس کو گجرات ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اور اس حوالے سے کم از کم چار ہفتے کا وقت مانگا تھا۔
تاہم متعصب عدالت نے اسٹے دینے کے بجائے یہ کہہ کر پٹیشن خارج کر دی کہ مسجد کا جزوی انہدام عوامی فلاح کے منصوبے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس لیے اس میں کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارت میں اسلام دشمنی میں آئے دن ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔کبھی مساجد شہید تو کبھی وقف اوقاف کے مسائل اٹھائے جاتے، مسلمانوں کو زبردستی کفرانہ مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا جانا حتیٰ کہ گئو رکشا کے بہانے انہیں قتل تک کر دیا جاتا ہے۔


