تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا عالمی مرکز قرار

لندن: بھارت کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا عالمی مرکز قرار دے دیا گیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا عالمی مرکز بن گیا، ہر 20 دن بعد متاثرین کی تعداد بھارت میں دگنی ہوتی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں کرونا وائرس کے چالیس ہزار نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی جو اب تک یومیہ تعداد میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔

نئی دہلی میں کرونا کی رفتار دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ صورتحال بے قابو ہوگئی ہے، دہلی میں اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 18 ہزار سے زیادہ کرونا متاثرین سامنے آئے ہیں، ان میں سے 17 ہزار سے زیادہ فعال متاثرین ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 97 ہزار سے زائد ہے۔

گزشتہ ماہ بھی دہلی میں ریکارڈ تعداد میں کرونا متاثرین سامنے آئے تھے، پورا ملک دہلی میں متاثرین کی بڑھتی تعداد پر نظر رکھے ہوئے تھا۔

بھارت میں لیبارٹریاں کووڈ 19 ٹیسٹنگ کرانے والوں کے ہجوم سے بھر گئی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں خوف و ہراس اور تناؤ کی صورتحال ہے، دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کے بیانات سے متضاد معلومات سامنے آرہی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے 27 ہزار 497 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 7 لاکھ کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے باعث 6 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -