site
stats
کھیل

ایشیا ہاکی کپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ڈھاکا : ہیروایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2017 میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان 3 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر پول میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی.

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں کھیلے جانے والے پول اے کے ایک اہم میچ میں سے سے زیادہ پوائنٹس رکھنے والی ٹیم بھارت نے پول میں دوسرے نمبر پر براجمان پاکستان کو 3-1 سے شکست دے دی.

پاکستان کی جانب سے واحد گول علی شان نے اسکورکیا جب کہ دیگر فارورڈز کھلاڑیوں کی کاوشیں رنگ نہ لاسکیں اور یوں پاکستان کو بھارت کے خلاف مسلسل چھٹی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے.

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور گول کیپر منصور احمد نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے دوران پاکستانی ٹیم میں کارکردگی بہتر رہی ہے اور اپنے پہلے میچ میں بنگہ دیش کو سات صفر کی شکست دینے کے بعد دوسرے میچ میں جاپان سے میچ کو برابر کیا.

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ بھارت سے پاکستانی ٹیم پول میچ ہاری ہے اور ابھی پورا ٹورنامنٹ سامنے ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کچھ خامیاں بھی نظرآئیں جن پر آئندہ میچوں میں قابو پانے کی کوشش کی جائے تو ٹورنامنٹ میں اچھی کاکردگی دکھانے کی امید کی جا سکتی ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top