تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بھارت کا روس سے تیل کی خریداری کے فیصلے کا دفاع

نئی دہلی: بھارت نے روس سے تیل خریدنے کے فیصلے پر مغربی ممالک کے تحفظات کا جواب دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئی دہلی یورپی یونین کی طرح اپنی توانائی کی ضروریات کو ترجیح دے گا۔

ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت روسی تیل کی درآمدات پر اپنے فیصلے خود کرے گا، مغربی ریاستی اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے کچھ بھی کرتی ہیں،اسی طرح بھارت بھی توانائی کی ضروریات کے لیے فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھتے ہیں کہ تنازع کی صورتِ حال اور یورپ کا اپنا نکتہ نظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور بھارت میں روسی تیل پر اختلاف پیدا ہوگیا

یاد رہے کہ رواں ماہ بھارت کے تیل اور گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے سی این این کو انٹرویو میں دوٹوک مؤقف اختیار کیا تھا کہ بھارتی حکومت کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ ملک کی بڑی آبادی کو توانائی فراہم کرے، چاہے اس ایندھن کو عوام کی فراہمی کا ذریعہ کچھ بھی ہو۔

ہردیپ سنگھ پوری کا کہنا تھا کہ ہم اپنے عوام کے لیے سستا روسی تیل خریدتے رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -