دہلی: بھارت نے پاکستان کے ساتھ خارجہ سیکریٹری مذاکرات منسوخ ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے، پاک بھارت خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقات پندرہ جنوری کو ہوگی۔
پاکستان کی بھارت سے تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں بھارتی میڈیا پیش پیش ہیں، بغیر کسی تصدیق کے پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات منسوخ ہونے کی خبریں چلادیں۔
بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کی منسوخی کی تردید کردی ہے، اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے اجیت دوول کے حوالے سے مذاکرات کی منسوخی کا دعویٰ کیا تھا۔
اجیت دوول کا کہنا ہے انہوں نے مذاکرات کی منسوخی سے متعلق کوئی انٹرویو نہیں دیا۔
پٹھان کوٹ حملے کے بعد خارجہ سیکریٹری ملاقات کے بارے میں بھارتی میڈیا نے یہ خبریں دیں تھیں کہ بھارتی حکومت نے مذاکرات کو پٹھان کوٹ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سے مشروط کردیا ہے۔