اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

بھارت نے دریائے نیلم کا پانی موڑ دیا، اربوں روپے کا پاکستانی منصوبہ غیر مؤثر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارت نے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے دریائے نیلم کا پانی موڑ دیا، اربوں روپے کا پاکستانی منصوبہ غیر مؤثر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے نیلم کا پانی موڑے جانے سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی 60 فی صد صلاحیت ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم کا پانی موڑنے سے 969 میگا واٹ کا پاکستانی منصوبہ غیر مؤثر ہو گیا ہے، خیال رہے کہ ملک میں بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے یہ منصوبہ بنایا گیا تھا۔

پاکستان نے 500 ارب روپے کی خطیر لاگت سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ تعمیرکیا ہے، لیکن کشن گنگا ڈیم پر پانی موڑے جانے کے بعد اس کی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے2007 میں کشن گنگا ڈیم منصوبے پر کام شروع کیا تھا، 330 میگا واٹ کے اس منصوبے کا افتتاح بھارتی وزیر اعظم نے کیا تھا۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں تکمیل کا ایک اور سنگ میل عبور


پاکستان نے 2010 میں عالمی عدالت سے کشن گنگاڈیم کے خلاف رجوع کیا تھا لیکن تین سال بعد 2013 میں عدالت نے بھارت کے حق میں فیصلہ دے دیا، پاکستان کے کم زورمؤقف اور عدم دل چسپی کے باعث بھارت یہ مقدمہ جیتا۔

کشن گنگا ڈیم کا معاملہ، پاکستان کا ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ


واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں آزاد کشمیر میں واقع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ساڑھے 51 کلومیٹر طویل سرنگوں پر مشتمل واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی بھی شروع کی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں