اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

بھارت میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں اتنی ہمت یا جرات نہیں کہ پاکستان پرحملہ کرے، جنگ ہوئی تو تالی بج جائے گی اور دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کانقصان پوری دنیا کو ہوگا۔

اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کشمیر پر 70سال سے قابض ہے اور نیا حربہ مسلط کیا ہے، مودی کے آنے کے بعد دنیا بھر میں بھارت سے متعلق تاثر تبدیل ہوا ہے، بھارت نے ایک انتہا پسند ہندو کو منتخب کیا جس کا پچھتاوا عوام کو بھی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سےمتعلق عالمی سطح پرایک مذہبی ملک ہونےکا تاثر تھا مگر اب یہ تاثر تبدیل ہوا ہے، پاکستان نے کشمیر سے متعلق بھرپور اور مضبوط مؤقف اپنایا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلی میں خواجہ آصف کی واحدتقریر تھی جو تقسیم کررہی تھی، خواجہ آصف وزیراعظم بننےکیلئےلابنگ میں مصروف ہیں وہ چاہتے ہیں شریف برادران برطانیہ کی شہریت لے لیں اور پوری شریف فیملی وہاں منتقل ہو جائے، خواجہ آصف کی خواہش ہے ن لیگ ان کے پاس رہ جائے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا کہ مافیا ہر جگہ بیٹھے ہیں سب کو معلوم بھی ہےکہاں کہاں ہیں، وزیراعظم سےکہتا ہوں آپ روزانہ سیٹھوں کو بلا کر معیشت کا پوچھتےہیں، پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ان سے بھی مشاورت کریں، ہمارے ہاں بینکر بھی ہوتےہیں اور انڈسٹریاں بھی چلارہے ہوتے ہیں، دنیا میں کہاں ہوتا ہے صنعت لگائیں اور بینک بھی ہو۔

انہوں نے بتایا کہ آٹا بحران سے متعلق رپورٹ بن گئی ہے کچھ دن میں پیش کردی جائےگی، آٹے سے متعلق ٹرائیکا مسئلے کی اصل وجہ ہےجسے ختم کرنا ہوگا، چاہوں گا مافیاز سےمتعلق کمیٹی کی جانب سےمیڈیا کو بریفنگ دی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں