پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

بھارتی انتخابات: مسلم امیدواروں نے بی جے پی پر جھاڑو پھیر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی (6 مئی 2026): بھارتی انتخابات میں کانگریس اور اس کے اتحادیوں کے مسلم امیدواروں نے بی جے پی پر جھاڑو پھیر کر شاندار کامیابی حاصل کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی 5 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور اس کے اتحادیوں کے مسلم امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کی اور بی جے پی کو آؤٹ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق آسام میں کانگریس نے 19 نشستیں حاصل کیں، جن میں سے 18 مسلم امیدواروں کے حصے میں آئیں۔ پارٹی نے 20 مسلم امیدوار میدان میں اتارے تھے جن میں سے 18 کامیاب ہوئے، اس کے برعکس 79 غیر مسلم امیدواروں میں سے صرف ایک ہی کامیاب ہو سکا۔

کانگریس کے اتحادی راجیو دیال (ریائجور دل) نے دو نشستیں جیتیں، جن میں سے ایک کامیاب امیدوار مسلمان ہے جبکہ دوسرے کامیاب امیدوار اکھل گوگوئی ماضی میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقات کی زد میں رہ چکے ہیں۔

کیرالا میں 140 رکنی اسمبلی میں مجموعی طور پر 35 مسلم ارکان منتخب ہوئے، جن میں سے 30 کا تعلق کانگریس کی قیادت والے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) سے ہے۔ اس بلاک میں کانگریس کے آٹھ ارکان اسمبلی مسلمان ہیں جبکہ اتحادی جماعت انڈین یونین مسلم لیگ کے تمام 22 ارکان بھی مسلمان ہیں۔

مغربی بنگال میں کانگریس نے دو نشستیں حاصل کیں اور دونوں ہی مسلم اکثریتی حلقوں میں تھیں، جہاں کامیاب امیدوار بھی مسلمان تھے۔ اسی طرح تمل ناڈو میں کانگریس نے دو مسلم امیدوار میدان میں اتارے جن میں سے ایک کامیاب ہوا۔

آسام اور کیرالا میں کانگریس اور اس کے اتحادیوں کے مسلم امیدواروں کی کامیابی کی شرح 80 فیصد سے زائد رہی، جو مخصوص حلقوں میں ووٹ بینک کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔

ممتا بنرجی کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے اور استعفیٰ دینے سے انکار

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں