تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لوک سبھا انتخابات: ووٹنگ کے تمام مراحل مکمل، نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا

نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہوگیا، کانگریس کی فتح ہوگی یا پھر بی جے پی دوبارہ اقتدار سنبھالے گی اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات پانچ مراحل میں ہوئے، آخری مرحلے میں وزیراعظم مودی کے حلقے سمیت 8 ریاستوں کے 59 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے بھارت میں ہونے والے انتخابات کو دنیا کا مہنگا ترین الیکشن قرار دیا۔انتخابات مکمل ہونے کے بعد اب گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا اور فاتح جماعت کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: بھارت:‌ لوک سبھا کے خونی انتخابات، خاتون الیکشن افسر ڈیوٹی پر جاتے ہوئے قتل

بھارت میں لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے 17 ویں انتخابات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو شروع ہوا جس کے تحت 20 ریاستوں کی 91 نشستوں پر ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا، مجموعی طور پر 14 کروڑ 20 لاکھ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

مجموعی طور پر  بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں کے لیے پانچ مراحل میں انتخابات کا انعقاد کیا گیا، اس دورانِ تشدد واقعات بھی پیش آئے جس میں الیکشن آفیسر سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے دوران مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات پیش آئے جس میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، آندھرا پردیش میں ہونے والی سیاسی تلخ کلامی نے اس قدر شدت اختیار کی کہ 3 افراد کی جانیں گئیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کے علاقہ بارہ مولا میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 13 سالہ بچے کو شہید کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -