پیر, جون 8, 2026
اشتہار

بھارت عام انتخابات سے قبل بڑے بحران کا شکار ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں رواں سال اپریل مئی میں نئے انتخابات ہونے ہیں تاہم انتخابی شیڈول سے چند روز قبل ہی الیکشن کمشنر کے اچانک استعفے نے ہلچل مچا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں رواں سال اپریل مئی میں عام انتخابات ہونے ہیں جس کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے تاہم اس سے قبل ہی بھارت کے الیکشن کمشنر ارون گوئیل نے اپنے عہدے سے اچانک استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد تین عہدیداروں پر مشتمل الیکشن کمیشن میں صرف چیف الیکشن کمشنر ہی باقی رہ گئے ہیں۔

ارون گوئیل نے نومبر 2022 میں الیکشن کمشنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا تاہم انہوں نے استعفے کی وجوہات نہیں بتائیں اور الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بھی ان کے استعفے کی وجوہات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

بھارت کی وزارت قانون و انصاف کے مطابق بھارتی صدر دروپادی مورمو نے ارون گوئیل کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

ارون گوئیل بھارتی الیکشن کمیشن کے ان تین اعلیٰ عہدیداروں میں سے ایک تھے جو 96 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز پر مشتمل انتخابات کرانے کا مجاز ہیں۔ تاہم ان کے اچانک استعفے کے بعد الیکشن کمیشن میں اب چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار رہ گئے ہیں کیونکہ دوسرے الیکشن کمشنر انوپ چندرا پانڈے گزشتہ ماہ ریٹائر ہوگئے تھے۔

اپوزیشن جماعتوں نے ارون گوئیل کے استعفے کے بعد تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس کے صدر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بھارت میں آزاد اداروں کو منظم انداز میں محدود کرنے کا رویہ ترک کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں الیکشن کمشنر کی تعنیاتی وزیراعظم کی سربراہی میں قائد حزب اختلاف اور وزیراعظم کے نامزد کردہ وفاقی وزیر پر مشتمل پینل کرتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں