بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع وردھونگر میں دھماکے سے فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی، پٹاخہ فیکٹری میں دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ قریبی عمارتیں لرز کر رہ گئیں جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
فائر فائٹرز فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے اور لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں، دھماکے کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر سروس اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں کی گئیں۔
پولیس کے مطابق متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لگی آگ پر قابو پانے اور ملبے سے لاشیں نکالنے کیلیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ فوری طور پر فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں موجود پٹاخے یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں سے پھٹتے رہے، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی اور کئی مزدور اس کی لپیٹ میں آ گئے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 2023 جولائی میں بھی بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ہی پٹاخے بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


