تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نام نہاد سیکولر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

اسلام آباد: نام نہاد سیکولر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، امریکی تھنک ٹینک نےانسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اٹھادیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال کا پردہ فاش کردیا، شخصی و معاشی آزادی میں تنزلی کے بعد بھارت عالمی انڈیکس میں 111ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

بھارت دیگر ممالک کے مقابلے میں چین اور بنگلہ دیش سے آگے ہے، دونوں ممالک کے پوائنٹس 2020 انڈیکس میں بالترتیب 129 اور 139 ہیں۔

امریکا اور برطانیہ فہرست میں 17 ویں نمبر پر ہیں جبکہ جنگ سے متاثرہ ملک شام فہرست میں آخری نمبر پر موجود ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق سابقہ انڈیکس کے مقابلے میں بھارت میں انسانی آزادی میں 17 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی، بھارت کو اس حوالے سے 6.43 پوائنٹس ملے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی آزادی کے معاملے پر اوسط پوائنٹس 6.93 مقرر ہیں جبکہ انڈیکس پوائنٹس قانون کی عملداری، مذہبی عوامی تحفظ کے مطابق دئیے جاتے ہیں۔

امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے انڈیکس پوائنٹس نظام قانون کی صورت حال کو مدنظر رکھ کر دئیے جاتے ہیں، انسانی آزادی کی بہترین صورت حال میں نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، ہانگ کانگ شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -