تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بھارت، بے حسی کی انتہاء، باپ بیٹے کی لاش تھیلے میں لے جانے پر مجبور

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں انسانیت سوز واقعے نے دردِ دل رکھنے والے افراد کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا غریب شخص کو اپنے بیٹے کی لاش پلاسٹک کے تھیلے میں رکھ کر تین کلومیٹر پیدل جانا پڑا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کے علاقے کٹیہار سے تعلق رکھنے والے شہری (لیرو یادوو) نے اپنے مردہ بیٹے کی لاش اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس مانگی تو ریسکیو اداروں نے گاڑی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے والد نے اپنے جگر گوشے کی لاش کو تھیلے میں ڈالا اور ساڑھے تین کلومیٹر پیدل چل کر اسپتال پہنچا، دلخراش واقعے کی تصویر دیکھ کر ہر شخص کی آنکھ بھر آئی۔

مزید پڑھیں: بھارت لاک ڈاؤن : غریب باپ کی مجبوری دیکھنے والوں کی آنکھیں بھیگ گئیں

اسپتال میں موجود عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ شخص نے ایمبولینس نہ ملنے کے بعد پولیس حکام سے گاڑی فراہم کرنے کی درخواست کی مگر اہلکاروں نے اُسے گاڑی دینے سے صاف انکار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کا بیٹا ندی میں ڈوب گیا تھا، جسے اُس نے اپنی مدد آپ کے تحت بچایا ور اسپتال لے کر پہنچا مگر ڈاکٹرز نے بتایا کہ بہت دیر ہوچکی ہے کیونکہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

مذکورہ واقعہ اجاگر ہونے کے بعد پولیس حکام حرکت میں آئے اور افسران نے نوٹس لے کر موبائل فراہم نہ کرنے کی وجہ دریافت کی۔ ایس ڈی پی کٹیہار کے مطابق ’معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آخر کیوں مذکورہ شخص کو ایمبولینس اور پولیس موبائل فراہم نہیں کی گئی‘۔

Comments

- Advertisement -