The news is by your side.

Advertisement

شکست کے بعد بھارت کو نئی پریشانی لاحق

کینبرا : آسٹریلیا سے ون ڈے میچ میں ہارنے کے بعد آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سورماوں اور کینگروز کے مابین گزشتہ روز آسٹریلوی شہر سڈنی میں ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں کوہلی الیون کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور ساتھ ہی آئی سی سی نے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ نے کوہلی الیون کو سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ 11 بج کر 10 منٹ پر ختم ہوا جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کی لائٹس ایک گھنٹہ بند کی گئی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں ٹیموں کے پوائنٹس میں بھی کٹوتی کی جائے گی جو ورلڈ کپ سپرلیگ کے قوانین کے عین مطابق ہوگی۔

واضح رہے کہ سڈنی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہی ون ڈے سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں