تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماں کی غفلت؟ دو بھائی جھلس کر جاں بحق

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں واقع ایک گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو کمسن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے ساگر پور تھانے کی حدود میں واقع ایک گھر میں ہفتے کے روز دو بچوں کی لاشیں ملنے کا واقعہ پیش آیا۔

بچوں کی ہلاکت کی اطلاع علاقے میں پھیلی تو افرا تفری مچ گئی جبکہ مکین خوف و ہراس میں بھی مبتلا ہوئے، اسی دوران ساگر پور تھانے کی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے بچوں کی موت کے حوالے سے تحقیقات شروع کیں۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو بیان دیا کہ مکان کے گراؤنڈ فلور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کو پڑوسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی۔ جس کے کئی گھنٹے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں اور انہوں نے اوپر کی منزل پر پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا۔

آگ بجھانے میں کافی وقت لگا جس کے بعد مکان میں جاکر دیکھا تو اندر دو بھائی شری آنسر اور آیوش کی لاشیں موجود تھیں، مرنے والوں کی عمریں پانچ اور 6 سال تھیں۔

پولیس کے مطابق بچوں کے والد چپل بنانے کا کام کرتے ہیں، گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی، جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو ماں دروازے کو باہر سے تالا لگا کر سامان لینے گئی تھی، جس کی وجہ سے وہ دونوں اندر ہی پھنسے رہ گئے تھے۔ میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں بھائیوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

Comments

- Advertisement -