ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

بھارت: رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر ممبئی میں ہفتے کے روز 19 منزلہ عمارت میں آگ لگی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

متاثرہ عمارت کے رہائشیوں کے  آگ بلڈنگ کی پندرہویں منزل پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے سیاہ دھوئیں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ 90 سے زیادہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت یا پڑوسیوں کی مدد سے عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

شہری حکومت کے ترجمان گنیش پرنائک نے بتایا کہ آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی تقریبا 2 درجن گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پایا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے کہاکہ آگ ایک اپارٹمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

پڈنیکر کے مطابق کچھ زخمیوں کو آکسیجن کی ضرورت تھی کیونکہ سانس لینے کے دوران دھواں ان کے اندر چلا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں