راولپنڈی: بھارتی کا جنگی جنون کم نہ ہوا اور اُس نے آج پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج نے بروقت جواب دیتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کروادیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بزدل بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔
خطے میں امن و امان قائم کرنے اور عالمی دنیا میں پاکستان کو دہشت گرد قرار دینے والے بھارت نے گزشتہ سال بھی سینکڑوں بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید بھی ہوئے تھے۔
لائن آف کنٹرول پر ہر بار بھارت کی طرف سے جارحیت شروع کی جاتی ہے جبکہ پاک فوج ہر بار جوابی کارروائی میں دشمن کی توپوں کا منہ بند کرواتی ہے۔