تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارت کا پاکستان کے خلاف فیٹف کا سیاسی استعمال کا اعتراف، بلی تھیلےسے باہر آگئی

نئی دہلی: بھارتی وزیر  خارجہ نے پاکستان کے خلاف فیٹف کے سیاسی استعمال کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا کہ ’بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا، ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا‘۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’چین کے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی جھکیں گے‘۔

مزید پڑھیں: ’’آخری ہدف کے حصول تک پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا‘‘

یاد رہے کہ پاکستان نےگرےلسٹ میں برقرار رکھنے پر فیٹف کے سیاسی استعمال کاسوال اٹھایا تھا، وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےگرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیٹف کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا کہ یہ سیاسی ہے یا پھر تکنیکی ہے‘۔ انہوں نے کہا تھا کہ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش ہے، فیٹف کو مزموم  مقاصد کے لیے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے، ریکارڈ پر ہے فیٹف سے متعلق یہ کئی بار کہہ چکا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت فیٹف پلیٹ فارم کو سیاسی طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، ہم نے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، بلاشبہ ان اقدامات میں ہمارا ہی مفاد ہے، لیکن ٹھوس اقدامات کے باوجود ہم پر گرے لسٹ کی تلوار لٹکائے رکھنا درست نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بھارت کو فیٹف لسٹ میں شامل کرنےکیلئے شواہد پیش کرےگا۔

Comments

- Advertisement -