اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

بھارت میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، پیٹرول پمپس پر پولیس تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی(26 مارچ 2026): بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کے باعث ملک بھر میں ایندھن کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی کلومیٹر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔حالات اس قدر کشیدہ ہو چکے ہیں کہ پیٹرول پمپس پر نظم و ضبط برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد مستقبل میں ایندھن کی مزید قلت کے ڈر سے ٹینکیاں بھروانے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے سپلائی پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایندھن کی اس اچانک قلت نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے اور عوامی حلقوں میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کو معمول پر لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم فی الحال پیٹرول پمپس پر رش اور تناؤ برقرار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں