تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

جنسی ہراسانی کیس : ملزم نے لڑکی کے باپ کو بے دردی سے مار ڈالا

نئی دہلی : بھارت میں ضمانت پر رہا ہونے والے ملزم نے اپنے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرانے والے شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر ہاتھرس میں لڑکی سے  جنسی ہراسانی کے ملزم نے متاثرہ لڑکی کے والد کو گولی مار کر قتل کردیا، مقتول نے ملزم گورو شرما کیخلاف اپنی بیٹی سے چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ2018 میں درج کرایا تھا۔

ملزم کیخلاف عدالت میں کیس چل رہا ہے اور اسے واقعے کے بعد ایک ماہ تک جیل میں رہنے کے بعد گورو شرما کو  ضمانت پر رہا ئی ملی تھی۔ ملزم کو سزا ملنے کا بہت رنج تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں کے ایک مندر کے باہر متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ اور ملزم گورو شرما کے درمیان اسی حوالے سے گزشتہ شام تلخ کلامی ہوئی۔

ہاتھرس تھانہ کی پولیس نے واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جولائی 2018 میں جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج کرانے کے بعد سے دونوں خاندان ایک دوسرے کے دشمن بن چکے تھے۔

ملزم گورو شرما کی بیوی اور چچی گاؤں کے مندر میں پوجا کرنے گئی تھیں جہاں مقتول کی دونوں بیٹیاں بھی موجود تھیں جہاں خواتین کے درمیان بحث شروع ہو ئی اور پھر بحث کے بعد ملزم گورو شرما اور متاثرہ خاندان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔

اس موقع پر مسلح ملزم گورو شرما نے متاثرہ لڑکی کے والد پر گولی چلادی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور اسپتال پہنچنے سے قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم گورو شرما کے خاندان کے ایک فرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں اور مرکزی ملزم بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -