نئی دہلی: بھارتی حکومت نے بادل نخواستہ بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو کلکتہ میں پاک بھارت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کی اجازت دے دی۔
بھارتی حکومت نے ہائی کمشنرکے علاوہ کچھ دیگرسفارت کاروں کو ویزہ نہیں دیا گیا اورنہ دینے کی وجوہات کی وضاحت بھی نہیں کی گئی۔
پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل یقینا ہمیں ایک زبردست میچ دیکھنے کو ملے گا۔
We are looking forward to a great match tomorrow: Abdul Basit High Commissioner Pakistan in Kolkata. pic.twitter.com/W6c8VwpZq6
— ANI (@ANI) March 18, 2016
بھارت نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے سفارتی عملے کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا جس پرپاکستانی دفترِخارجہ نے بھارتی ہائی کمشنرکو طلب کرکے احتجاج کیا تھا۔