تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت: کرونا مریضہ کیلئے زبردست سرپرائز، لڑکی حیران

نئی دہلی: بھارت میں کرونا مریضہ کے لیے قرنطینہ یادگار ثابت ہوا، کیئرسینٹرل میں موجود دیگر مریضوں نے لڑکی کو ایسا سرپرائز دیا جو وہ کبھی نہیں بھول پائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں فازیہ نامی خاتون کا شادی سے ایک روز قبل کرونا مثبت آگیا جس کے باعث اسے کووڈ کیئرسینٹر منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کیئرسینٹر میں موجود دیگر مریضوں کو جب خبر ملی کہ لڑکی کی اگلے روز شادی تھی لیکن کرونا کے باعث اب وہ دلہن نہیں بن پائے گی، تو مذکورہ مریضوں نے لڑکی کو سرپزائز دینے کے لیے پلان تیار کیا۔

کرونا متاثرہ مریضوں نے خاتون کے لیے شادی کے حوالے سے ایک مختصر پارٹی منعقد کرکے مریضہ کو حیران کردیا، انہوں نے لڑکی کو فرضی طور پر دلہن بھی بنایا اور سب نے مل کر شادی کے گانوں پر رقص بھی کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیئرسینٹر کے مریضوں نے ناصرف لڑکی کو دلہن بنایا بلکہ کھانے کے لیے باقاعدہ انتظامات بھی کیے جس طرح دیگر تقریبات میں کیے جاتے ہیں۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ کیئر سینٹر میں موجود لوگوں نے میرے لیے قرنطینہ یاد گار یاد بنا دیا۔

Comments

- Advertisement -