جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

شادی کے 24 گھنٹے بعد دلہا اچانک لاپتا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں شادی کے 24 گھنٹے کے بعد دلہا اچانک لاپتا ہوگیا جس کے بعد دلہا اور دلہن کے گھر کہرام مچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے علاقے کوتوالی کے رہائشی مبین سلمانی کے بیٹے خورشید کی شادی 27 جنوری کو ایک گاؤں میں انجام پائی، شادی کے چوبیس گھنٹے بعد دلہا خورشید اچانک کہیں لاپتا ہوگیا۔

دلہے کے والد مبین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا 29 جنوری کی رات اچانک لاپتا ہوگیا جس کا ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔

- Advertisement -

Amroha: The groom went missing 24 hours after the wedding

نئی نویلی دلہن انعم کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر رات کو کسی بات پر پریشان تھے جس کے بعد وہ کمرے سے باہر نکلے اور پھر واپس نہیں آئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کردی لیکن دو دن گزرنے کے باوجود پولیس نوجوان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ لاپتا دلہے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس ٹیمیں نوجوان کو تلاش کررہی ہیں، اس کے بازیاب ہونے کے بعد سارا معاملہ سامنے آجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں