تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ملزم کی گرفتاری کے لیے بھارتی پولیس کا حیران کن اقدام

نئی دہلی : بھارتی پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے کے لیے اس وقت ایک انوکھا قدم اٹھایا جب اس کی پستول میں گولی پھنسنے پر منہ سے فائرنگ ’ٹھائیں ٹھائیں‘ کی آوازیں نکالنا شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر پولیس اہلکار جرائم پیشہ عناصر اور ڈاکوں کے خلاف مختلف آپریشن کرتی رہتی ہے لیکن اگر دوران آپریشن پولیس اہلکار کی پستول جام ہوجائے تو ملزمان پر دباؤ کیسے بنانا ہے بھارتی پولیس اہلکار نے تجربے سے بتا دیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دو روز قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر سانبھل میں پولیس چیک پوسٹ پر پر تعینات اہلکاروں نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں موقع سے فرار ہونے کے لیے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوتا رہا تاہم کچھ دیر بعد پولیس ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ ایک ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر کھیتوں میں چھپ گیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس پارٹی نے روپوش ہونے والے ملزم کے خلاف آپریشن کیا تاہم آپریشن کے دوران سب انسپکٹر منوج کمار کی پستول جام ہوگئی جس کے بعد اہلکار نے پکڑو، پکڑو مارو، مارو کا شور مچاتے ہوئے منہ سے فائرنگ ’ٹھائیں ٹھائیں‘ شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر کی ’ٹھائیں، ٹھائیں، مارو مارو‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سانبھل کے ایڈیشنل ایس پی نے واقع پر رد عمل دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس آپریشن کے دوران ملزمان پر دباؤ بنانے کے لیے ایسے حربوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ایڈیشنل پولیس ایس پی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران پستول میں گولی پھنسا معمولی اور فنی معاملہ ہے، لیکن پولیس ٹریننگ کے دوران اہلکاروں کو پھنسی ہوئی نکالنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم کے سر پر 25 ہزار روپے کا انعام تھا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مارچ 2017 سے اب تک اتر پردیش پولیس 1500 انکاؤنٹر کرچکی ہے جس میں 56 ملزمان ہلاک اور 700 زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -