بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

بھارت کی تاریخی رسوائی، نیوزی لینڈ نے پہلی بار بھارتی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

اندور: نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر نئی تاریخ رقم کردی، کیویز نے بھارت کو پہلی بار بھارت میں ون ڈے سیریز ہرادی۔

بھارت کو اس کی سرزمین پر ایک بار خفت کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلی بار اسکی سرزمین پر او ڈی آئی سیریز میں ہزیمت سے دوچار کیا، ویرات کوہلی کی شاندار اننگز بھی بھارت کو میچ نہ جتوا سکی۔

نیوزی لینڈ کی نسبتاً جونیئر ٹیم کے آگے بھارتی سورماؤں کی قلعی کھل گئی، روہت شرما، شبمن گل اور کےایل راہول جیسے بڑے نام یکسر ناکام رہے اور اپنی ٹیم کو سیریز کی عبرتناک شکست سے نہ بچا سکے۔

ویرات کوہلی نے مزاحمت کرتے ہوئے ون ڈے میں اپنی 54 ویں سنچری اسکور کی اور 124 رنز اسکور کیے مگر وہ بھی شرمندگی سے نہ بچاسکے۔

نیوزی لینڈ نے فیصلہ کن ون ڈے میں41 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی، پچھلے 37 سالوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت میں 7 ون ڈے سیریز ہار چکی تھی۔

بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل بڑا دھچکا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں