سیالکوٹ: وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ بھارت اندر سے کھوکھلا ہوچکا، جنوبی ایشیا کا دفاعی توازن اب پاکستان کے پلڑے میں ہے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعتیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، اس وقت جنوبی ایشیا کا دفاعی توازن اب پاکستان کے پلڑے میں ہے، ریاست کشمیر نے 1947 میں پاکستان سے وابستگی کا اعلان کیا تھا۔
سردارعتیق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ماضی کی نسبت اب زیادہ اجاگر ہوا ہے، پاک فوج نے معرکہ حق میں فتح یاب ہوکربھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کیا
انھوں نے کہا کہ عوام اور افواج پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا، بھارت رائے شماری اور علاقائی تقسیم کے ذریعے ٹیبل ٹاک پر آنا چاہتا ہے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کا کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فیصلے پر زور دیتےہوئے مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں احتساب رائے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہے۔
چین کا پاک بھارت جنگ میں جے ٹین سی طیاروں کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


