جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

دلخراش واقعہ: کچرے اٹھانے والے ٹرک نے 16 ماہ کے بچے کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست حیدرآباد میں کچرا اٹھانے والے ٹرک نے ڈیڑھ سالہ بچے کو کچل ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اندوہناک واقعہ ریاست حیدرآباد کے علاقہ ملکا جگیری میں پیش آیا جہاں کچرے اٹھانے والے ٹرک کے نتیجے آکر سولہ ماہ کا بچہ موت کی وادی میں چلاگیا۔

دلخراش واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سولہ ماہ کا بچہ اچانک گھر سے نکل سے سڑک پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیچر کے تشدد سے 7 سالہ طالب علم کی موت ہوگئی

اسی دوران کچرا اٹھانے والے ٹرک ڈرائیور نے انجانے میں گاڑی ریسورس کی تو کمسن بچہ ٹائروں تلے آگیا اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

کمسن بچے کی شناخت محمد رزاق کے نام سے ہوئی،مقامی پولیس نے بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کیا ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو بچے کو لواحقین کے حوالے کیا گیا،کمسن بچے کی اندوہناک موت پر کہرام مچ گیا اور لواحقین دھاڑیں مارمار کر رونے لگے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں