پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بھارت نے کشمیری رہنماؤں کو نظربند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : کشمیر رہنماؤں کی سرتاج عزیز کے دورہ بھارت کے دوران ان سے کشمیری رہنماوں کی ملاقات کھٹائی میں پڑگئی، بھارت نے کشمیری رہنماؤں کو مشیر خا رجہ سرتاج عزیز سے ملاقات سے روکنے کے لئے نظربند کردیا ہے۔

بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہر کشمیری کے دل کی آواز ہے، پاکستان نے کشمیری رہنماؤں کو سرتاج عزیز سے ملاقات کے لئے مدعو کیا ، بھارت تلملا اٹھا۔

پہلے تو بھارتی انتظامیہ نے کشمیری رہنماؤں کو سرتاج عزیز سے ملاقات نہ کرنے کی دھمکی دی اورجب وہ نہ مانے تو علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق، یاسین ملک سمیت دیگر رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے کشمیری رہنماؤں کوخارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیز سے ملاقات کے لئے تئیس اگست کواستقبالیہ میں مدعو کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی قومی سلامتی کے مشیروں کی بات چیت سے قبل ایک استقبالیہ میں مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں کو مدعو کرلیا ملاقات میں چیئرمین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ کسی بھی تنازعہ کا حل بات چیت کے سوا کچھ اور نہیں ۔

بھارتی اپوزیشن رہنما منیش تیواڑی کا کہنا ہے کہ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی بھارتی وزیرِاعظم بات چیت سے انکار تو نہیں کردیں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان سلامتی امور کے مذاکرات کے لیے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیر چوبیس اگست بھارت پہنچ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں