تازہ ترین

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالی

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

شوہر نے عدالت میں اہلیہ کا گلا کاٹ ڈالا

بھارت میں ایک شخص نے فیملی عدالت میں ہی اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست کارناٹک میں واقعہ ضلع حسن کی فیملی عدالت میں پیش آیا جہاں شیو کمار اور اس کی بیوی نے طلاق کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

عدالت کی جانب سے دونوں کی کاؤنسلنگ کی گئی جس پر وہ اپنی سات سالہ شادی کو بچانے اور ساتھ رہنے پر رضا مند ہوگئے۔

کاؤنسلنگ سیشن سے باہر نکلتے ہی شیو کمار نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی پر حملہ کردیا اور اس کے گلے پر وار کرکے فرار ہونے لگا تاہم موقع پر موجود لوگوں نے اسے دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ملزم عدالت کے اندر تیز دھار آلہ لے جانے میں کیسے کامیاب ہوا۔

Comments

- Advertisement -