جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

حیدرآباد دکن میں سیکیورٹی اداروں نے پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

شانگلہ: حیدرآباد دکن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 24 سالہ پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نوجوان نومبر 2022 سے غیرقانونی طور پر رہ رہا تھا، زیر حراست فیض محمد کا تعلق شانگلہ کی تحصیل بشام کے گاؤں شنگ سے ہے۔

بھائی اقبال حسین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا سے پتا چلا کہ میرا بھائی فیض محمد پولیس کی قید میں ہے۔

بھائی کا بتانا ہے کہ میرا بھائی شارجہ میں ملازمت کرتا تھا، فیض محمد نے دوران ملازمت بھارتی مسلمان خاتون سے شادی کی اور ان کا ایک بچہ بھی ہے۔

فیض محمد کے بھائی کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بھائی کا واٹس ایپ نمبر بند تھا۔

اقبال حسین کا کہنا ہے کہ آج بھارتی میڈیا سے پتا چلا کہ وہ ہندوستان میں پکڑے گئے ہیں، حکومت میرے بھائی کی رہائی کے لیے اقدامات اٹھائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں