جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

بھارت سے ممنوعہ اشیا کی غیر قانونی درآمد اور غلط بیانی میں ملوث درآمد کنندگان کے خلاف کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (22 اکتوبر 2025): کلکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزرمنٹ (ویسٹ) کراچی نے بھارتی ساختہ اشیا کی غیر قانونی درآمد کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

ایف بی آر کے مطابق بھارتی ساختہ 24.22 ملین روپے مالیت کی ٹیکسٹائل مشینری کی ایک کھیپ کا ماخذ ملک چین کو ظاہر کر کے کلیئر کرانے کی کوشش کی گئی، کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان غیر قانونی اشیا کی کلیئرنس روک دی۔

کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور آف ڈاک ٹرمینلز (Off-Dock Terminals) پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی، جبل علی سے بھیجی گئی بھارتی ساختہ دوسری کھیپ کی مالیت کا تخمینہ 16.60 ملین روپے لگایا گیا ہے، اس کھیپ کی مینوفیکچرر پلیٹس اور شناختی نشانات دانستہ طور پر مٹائے گئے تھے، جب کہ برقی آلات پر ’میڈ اِن انڈیا‘ ثبت پایا گیا۔

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ، فی تولہ کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا؟

شنیڈر الیکٹرک کے پاور ڈسٹری بیوشن یونٹ پر مشتمل کھیپ کا ماخذ ملک چین ظاہر کیا گیا تھا، تفصیلی معائنے پر 3.76 ملین روپے مالیت کے پاور ڈسٹری بیوشن یونٹ کے مین پینل ڈور پر ’میڈ اِن انڈیا‘ واضح طور پر لکھا ہوا پایا گیا۔ گارنیٹ مش 80 (Garnet Mesh 80) پر مشتمل کھیپ کا ماخذ ملک ترکی ظاہر کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیا کی غیر قانونی درآمد اور غلط بیانی میں ملوث درآمد کنندگان کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی، غیر قانونی سرگرمیاں نہ صرف قومی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بلکہ منصفانہ تجارت اور قومی مفاد کے لیے بھی خطرے کا باعث بنتی ہیں۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں