جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

عالمی سطح پر تیل کی غیر قانونی ترسیل میں بھارت ملوث نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس (26 جنوری 2026): فرانسیسی بحریہ نے بحیرہ روم میں روس پر عائد پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزی کے شبے میں ایک آئل ٹینکر کو روکنے کے بعد اس کے کپتان کو حراست میں لے لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی غیر قانونی ترسیل میں بھارت ملوث نکلا ہے، فرانس نے بحیرہ روم میں روسی آئل ٹینکر کو ضبط کر لیا ہے، جبکہ گرفتار کپتان سمیت عملہ بھی بھارتی نکلا۔

رپورٹ کے مطابق ضبط شدہ ٹینکر روس پر عائد پابندیاں توڑنے والی نام نہاد ‘شیڈو فلیٹ’ سے منسلک ہے۔ روسی پابندیاں توڑنے والی شیڈو فلیٹ سے بھارتی نیٹ ورک کے روابط بھی بے نقاب ہو گئے ہیں، جبکہ بھارتی کپتان کی گرفتاری سے عالمی سطح پر بھارت کی غیر قانونی سرگرمیاں سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق روسی تیل کی ترسیل کے لیے بھارتی عملہ عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔ روسی تیل کی غیر قانونی ترسیل کے لیے بھارتی کپتان اور عملے کی خدمات لی جا رہی ہیں۔

روسی شیڈو فلیٹ میں بھارت کی شمولیت بے نقاب ہونے کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تیل کی تجارت میں بھارتی کردار بھی سامنے آ گیا ہے۔

امریکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانس نے ضبط شدہ جہاز کو مارسیلے کے قریب منتقل کر کے تفصیلی جانچ شروع کر دی ہے۔ بھارتی عملے کی یہ سرگرمیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں