تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عالمی اداروں نے بھارت کو رہنے کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا

نئی دہلی : بھارت غیر ملکی افراد کے لیے ایشیاء کا خطرناک ترین ملک بن گیا، بین الاقوامی تنظیم کے سروے کے مطابق بھارت میں غیر ملکیوں کو جنسی ہراسانی اور سکیورٹی کاعدم تحفظ سب سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اداروں نے بھارت کو رہنے کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا، اس حوالے سے عالمی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے2019کی خطرناک ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔

فہرست کے مطابق برازیل پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور نائیجیریا تیسرے نمبر پر ہے، اس کے علاوہ اسپیکٹیٹر انڈیکس کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر ہے جہاں لوگوں کو رہنے کیلئے خطرات کا سامنا رہتا ہے۔

اسپیکٹیٹرانڈیکس کی فہرست میں برطانیہ12 ویں اورامریکا16 ویں نمبر پر ہے۔ انسانی حقوق، عوام کے استحصال، بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات انڈیکس کا حصہ ہیں۔

حقوق غصب کرنا، آزادی اظہار پر پابندی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی اس میں شامل ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قانون نافذ اور بدترین لاک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے۔

نیا قانون شہریت ہندووتوا کی ترویج اور اقلیتوں کی حقوق غصب کرنے کا باعث ہے، اس کے علاوہ اسپیکٹیٹر انڈیکس میں تمام معاشرتی پہلوؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -