بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر بھارت کے عزائم کو بے نقاب کرچکا ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کونسل سمیت اہم فورمز پر بھارتی عزائم پر بریف کرچکے ہیں، کشمیر میں اس وقت جو صورتحال ہے وہ بھارت کی اپنی پیدا کردہ ہے، بھارت بے بنیاد الزامات لگا کر توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 ماہ سے کشمیری بھارتی کرفیو کا سامنا کررہے ہیں، توقع تھی کرونا کی وجہ سے بھارتی رویہ بدلے گا مگر ایسا نہیں ہوا، بھارت میں بھی مقبوضہ کشمیر کے لیے پر امن تحریک جنم لے چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندوں کو بھارتی پشت پناہی ڈھکی چھپی نہیں، کھلے عام میڈیا پر پاکستان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں، اگلے روز بلوچستان میں ہمارے فورسز کے نوجوان شہید کیے جاتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت روکنے کے لیے ہمیں پھر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، بلوچ قیادت اور پختون قیادت کو وزارت خارجہ آنے کی دعوت دیتا ہوں، بلوچستان کے قائدین چاہیں گے تو میں کوئٹہ جانے کے لیے بھی تیار ہوں، آج بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویہ اپنایا جارہا ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی اور ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کو آگاہ کرچکا ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں