The news is by your side.

Advertisement

بھارت کشمیر میں 70 سالوں سے ظلم و ستم کی انتہا کررہا ہے: مشعال ملک

سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں 70 سالوں سے ظلم و ستم کی انتہا کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں بربریت کی انتہا کررکھی ہے، مظلوم کشمیروں کو شہید کیا جارہا ہے۔

اہلیہ یاسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں 70 سالوں سے ظلم و ستم کی انتہا کررہا ہے، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار کرے۔

امن دوست ہیں، مگر مجبور نہیں، ہر مہم جوئی کا بھرپورجواب دیا جائے گا: آرمی چی

یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 1 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت پاکستان پر مسلسل ہرزہ سرائی کررہا ہے، بدحواس بھارتی میڈیا بھی پاکستان پر الزام تراشے سے باز نہ آئے۔

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں