تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بھارت خواتین سیاحوں کیلئے خطے کا خطرناک ترین ملک قرار

نئی دہلی : بھارت کو غیر ملکی سیاحوں کیلئے ایشیا کا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا گیا، دنیا کے 20 خطرناک ترین ممالک میں بھارت کا 5 واں نمبر ہے، ورلڈ انڈیکس نے سیاحوں کیلئے مختلف ممالک کی درجہ بندی جاری کر دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا، ورلڈ انڈیکس کے مطابق بھارت میں غیر ملکی سیاح خواتین محفوظ نہیں، کینیڈین اور آسٹریلوی خواتین اپنے آپ کو بھارت میں محفوظ محسوس نہیں کرتیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی خواتین سے متعلق بھارت میں منفی سوچ پائی جاتی ہے اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔

ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ میں بھارت کو ایشیا کا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا ہے جبکہ غیر ملکی خواتین کے حوالے سے دنیا بھر کے خطرناک ممالک میں بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت میں ماحول کی آلودگی، سیاسی اور سماجی مسائل سیاحوں کے لئے پریشان کن ہیں، دنیا کے 20 خطرناک ترین ممالک میں بھارت کو 5 واں نمبر دیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل موڈیز نے بھارتی معیشت کا درجہ منفی کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر  میں انٹرنیشن نامی ادارے نے مختلف ممالک کی شہریت رکھنے والے 20 ہزار 259 شہریوں سے سروے کیا،مذکورہ سروے میں غیرملکیوں کے لیے بدترین 10 ممالک کا انتخاب کیا گیا جس میں پڑوسی ملک بھارت بھی شامل ہے۔

بھارت غیر ملکی سیاحوں کےلیے بدترین ملک قرار

سروے میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا مثلاً غیرملکیوں کے لیے آباد ہونے میں آسانی، ذاتی وسائل، رہائشی اخراجات، رہائش کا معیار اور ملازمت کی جگہ کا ماحول شامل تھے۔

سروے کے مطابق بھارت، غیرملکیوں کے لیے ذاتی وسائل اور رہائشی اخراجات کے اعتبار سے بالترتیب 9 ویں اور 18 ویں نمبرپرہے،علاوہ ازیں بیشتر غیرملکیوں نے بھارت میں انتہائی ناقص معیار زندگی کا شکوہ کیا۔

Comments

- Advertisement -