اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

’بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے بھارت نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے خطے کو خطرے میں ڈال دیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور پاکستان یواین چارٹر پر عملدرآمد کیلئے پُرعزم ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک مسائل کا پُرامن حل واضح کیا گیا بھارت نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے غیرقانونی اقدام کیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے بھارت نے سندھ طاس معاہدےکو یکطرفہ طور پر معطل کیا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانی کے معاملے پر عالمی اقوانین کے مطابق عمل ہونا چاہیے بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، پُرامن باہمی بقا کی پالیسی سے انحراف خطرناک ہے بھارت نےپانی کو بطورہتھیار استعمال کر کے خطے کو خطرے میں ڈال دیا۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان کا پانی روکنا عالمی قوانین اور عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری سے تمام دوطرفہ مسائل کے حل کا خواہاں ہے بھارتی اقدامات یواین چارٹرکی سنگین خلاف ورزیاں ہیں، پاکستانی عوام کوپانی سےمحروم کرنےکی کوشش کےسنگین نتائج ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں